Live Updates

طالبان سے مذاکرات کی قیادت وزیر اعظم کو خود کرنی چاہیے،عمران خان

اتوار 19 جنوری 2014 22:10

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پرحملوں کے ذمہ دار نوازشریف ہیں،مولانا سمیع الحق یا مولانا فضل الرحمان اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی قیادت خود وزیر اعظم کو کرنی چاہیے،ہری پور میں تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان کے انتخابی جلسے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وہ نواز شریف کی جگہ ہوتے تو مذاکرات میں سب سے آگے ہوتے۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ 2006ء سے پہلے طالبان کا نام و نشان تک نہ تھا، طالبان امریکی جنگ کی پیداوار ہیں۔ شکیل آفریدی کے معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ امریکی جاسوس ہے، اگر امریکا میں کوئی پاکستانی جاسوس پکڑا جاتا تو کیا امریکا اسے چھوڑ دیتا؟۔تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے شیخ رشید،یوسف ایوب خان اور اعظم سواتی نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات