سوڈان نے یوگنڈا کی فوج سے ملکر باغیوں کو پسپا کردیا،بورشہرپر قبضے کا دعویٰ،نائب صدرریک مچارکے حمایتی اورباغیوں نے قبضہ کرلیا تھا ،موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی

اتوار 19 جنوری 2014 20:56

جوبا/کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) جنوبی سوڈان کی افواج نے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر بور پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو اس شہر پر سابق نائب صدر ریک مچار کے حمایتی اور حکومت مخالف باغی قبضہ کر چکے تھے۔

(جاری ہے)

یوگنڈا کی آرمی نے دعوی کیا کہ اس آپریشن میں انہوں نے جنوبی سوڈان کی افواج کے ساتھ مل کر کام کیا ۔ یوگنڈا پہلے ہی جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کی مدد کے لیے اپنے فوجی دستے اس ملک میں بھیج چکا ہے۔ حکومت اور سابق نائب صدر ریک مچار کے حامی باغیوں کے مابین لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب موجودہ صدر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :