طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنا نا چا ہتے ہیں‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار، جو ملکی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے ساتھ طاقت سمیت تمام آپشنزاستعمال ہونگے‘ رانا تنویر حسین

اتوار 19 جنوری 2014 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہتے ہیں،جو ملکی ریٹ کو چیلنج کرے گا اس کے ساتھ طاقت سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے،جب سے مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ہے معیشت کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ طاقت کے استعمال کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنا یا جائے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل ڈرون حملوں کے باعث سبو تاژ ہوا ۔اب بھی ہماری کوشش ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔ ہم ہمیشہ امن کے حامی ہیں اور امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیا ر کیا ہے مگر جو ملکی رٹ کو چیلنج کرے گا اس کے ساتھ طاقت سمیت تمام آپشنزاستعمال ہونگے ، ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ تین ماہ میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے صوبہ خیبر پختونخواہ کے حالات دیکھ لیں وہ وہاں پر کیا تبدیلی لائے ہیں ،صوبائی دارالحکومت پشاور میں صفائی کی ابتر صورت حال ہے۔ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ وہ ڈرامے بازی والی سیاست چھوڑ کر سنجیدگی کے ساتھ قومی مفاد کی سیاست کریں ۔دریں اثناء وفاقی وزیر نے مریدکے میں کھلی عوامی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور عوام کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر متعلقہ حکام کو فوری حل کے احکامات دئیے ۔

متعلقہ عنوان :