قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 4 اعلیٰ افسران کو بدعنوانی کے الزامات پر معطل کردیا گیا ،جی ایس اے کے معاملات میں باقاعدگی کے الزامات پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ترجمان پی آئی اے

اتوار 19 جنوری 2014 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 4 اعلیٰ افسران کو بدعنوانی کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل افسروں پر پی آئی اے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ معطل افسران ان دنوں دوسرے عہدوں پر کام کررہے تھے، جن میں سے ایک بطور ایم ڈی جبکہ دوسرا ڈائریکٹر مارکیٹنگ کام کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی ایس اے کے معاملات میں باقاعدگی کے الزامات پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی افسر کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کارروائی مکمل ہونے پر ہی کیا جائے گا۔ کارروائی میں شفافیت کے لئے حتمی فیصلے تک انتظار کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ بدعنوانی کے الزامات پر پی آئی اے کے چار افسران کو معطل کیا گیا تھا۔ معطل افسران پر کولالمپوراور اوسلو میں پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹوں کے تقرر میں بدعنوانی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :