کراچی، سیکیورٹی اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں کار روائیاں کرکے ٹارگٹ کلرز سمیت27 ملزموں کو گرفتار کر لیا

اتوار 19 جنوری 2014 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں کار روائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز سمیت27 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ادھر لیاری سے کالعدم تنظیم کے کارکن قاری سراج اور اس کے دو ساتھیوں کو پکڑ لیا گیاہے۔ یہ کار روائی گرفتار پولیس اہلکار سرور بلوچ کی نشاندہی پر کی گئی۔

رینجرز نے بھی لیاری میں ایک کار روائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر اور تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے دو کلا شنکوف اور تین پستول بر آمد ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے چودہ ملزموں کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

چار سو کوارٹر سے بھی ٹارگٹ کلرز سمیت تین ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔ کورنگی انڈسڑیل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار بھی کیے گئے۔ حساس ادارے کی نشاندہی پر دہشتگردوں اور گینگ وار ملزموں کو اسلحہ فراہم کرنے والا پولیس اہلکار سرور بلوچ بھی پکڑا گیا۔ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شعیب جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لی مارکیٹ میں ایک شہری ڈاکٹر پشپ کو قتل کر دیا گیا۔ لیاری میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں ایک خاتون عظمی جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔ لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب سے ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے جبکہ لیاقت آباد سی ایریا میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :