چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ میں بطور وکیل نئے شامل ہونے والے وکلاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،وکلاء آئینی اور قانونی امور پر بھرپور محنت اور تیاری سے کورٹ کی معاونت کریں ، چیف جسٹس

اتوار 19 جنوری 2014 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ میں بطور وکیل نئے شامل ہونے والے وکلاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اتوار کو سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں 32ویں رول سائننگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لا ہور، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، کراچی، رحیم یار خان اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 75 سینئر وکلاء کا سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور وکیل اندراج کیا گیا۔

(جاری ہے)

انرولمنٹ کمیٹی نے ان وکلاء کے انٹرویو کے بعد انہیں سپریم کورٹ میں بطور وکیل اندراج کی سفارش کی تھی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے وکلاء کی سپریم کورٹ میں بطور وکیل اندراج پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ آئینی اور قانونی امور پر بھرپور محنت اور تیاری سے کورٹ کی معاونت کریں۔ اپنے کلائنٹس کی خلوص نیت سے مدد کریں اور عوام کی قانونی عمل میں معاونت کریں۔ انہوں نے اس موقع پر عدلیہ کی بحالی کے دوران سول سوسائٹی اور وکلاء کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین مثال قرار دیا