پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور ناکام ہونے پر لائن آف کنٹرول پر تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل ہوگئی،بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور الزام تراشی کے باعث تجارتی عمل متاثر ہورہا ہے ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسماعیل خان

اتوار 19 جنوری 2014 20:35

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور ناکام ہونے پر لائن آف کنٹرول پر تجارتی اور سفری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ایل او سی ٹریڈ کے تحت گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے دونوں اطراف اشیا کی ترسیل اور سفری سرگرمیاں معطل ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا دور بھی ناکام ہوا۔اس حوالے سے ڈی جی ٹاٹا بریگیڈیئر (ر) اسماعیل خان نے کہا کہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور الزام تراشی کے باعث تجارتی عمل متاثر ہورہا ہے۔