رشوت خور اور بددیانت اہلکاروں کو سزا کے طور پر تھانوں سے ہٹا کر سیکیورٹی فرائض کے انجام دہی پر تعینات کردیا گیا

اتوار 19 جنوری 2014 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)وفاقی دارالحکومت کی اعلیٰ پولیس انتظامیہ نے رشوت خور اور بددیانت اہلکاروں کو سزا کے طور پر تھانوں سے ہٹا کر سیکیورٹی فرائض کے انجام دہی پر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس میں رشوت خوری اور بددیانت اہلکاروں کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کے تحت ایسے پولیس اہلکار جن کے خلاف رشوت ستانی اور فرائض سے غفلت برتنے کی شکایات موصول ہوئی ہوں انھیں تھانوں سے ہٹا کر ان مقامات پر تعینات کیا جارہا ہے جہاں رشوت کے مواقع نہ ہوں اور انھیں اپنے فرائض بھی تندہی سے انجام دینا پڑیں اس سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں پر تعینات 110اہلکاروں کا تبادلہ سیکیورٹی ڈویڑن میں کردیا گیا ہے جن میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔