انڈونیشیا،شدیدبارشوں،سیلاب سے 33افرادہلاک،دس ہزاربے گھر،40ہزارمتاثرین کی نقل مکانی، سلاویسی شہرمیں شدید بارشوں کے بعد صورتحال اور بھی خراب ہوگئی،حکام

اتوار 19 جنوری 2014 20:35

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شدید سیلاب سے 33افرادہلاک اوردس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان سیلابوں کی وجہ سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سلاویسی میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال اور بھی خراب ہے، جہاں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب کے باعث جکارتہ میں اب تک ساڑے دس ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر دیگر علاقوں میں جانب ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں جب کہ سلاویسی میں بھی 40 ہزار سے زائد افراد کو دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی ۔

متعلقہ عنوان :