بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 20 اہلکار شہید ، 30 زخمی ہوئے ، پاک فوج ،دھماکا خیز مواد کرائے پر حاصل کی گئی گاڑی میں نصب تھا ، آئی ایس پی آر

اتوار 19 جنوری 2014 20:30

بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 20 اہلکار شہید ، 30 زخمی ہوئے ، پاک ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بنوں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 20 اہل کار شہید اور 30 زخمی ہوئے۔اتوار کو جاری ہونے والی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ پونے 9 بجے ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکا بنوں کینٹ کے علاقے میں ہوا، ترجمان پاک افواج نے بتایا کہ دھماکہ سول طور پر حاصل کی گئی ہائی ایس ون میں ہوا، دھماکا خیز مواد کرائے پر حاصل کی گئی گاڑی میں نصب تھا، جو بنوں پریڈ گراوٴنڈ میں پھٹا کھڑی گاڑی میں پھٹا۔

دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کرائے پر لی گئی تھی، گاڑی میں ایف سی جوان شمالی وزیرستان روانہ ہو رہے تھے، دھماکے کے بعد زخمیوں اور جسد خاکی کو سی ایم ایچ بنوں اور پشاور منتقل کردیا گیا