مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے کی باتیں کر نیوالے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں ، ارباب خضر حیات ، مشرف کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ، لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے کی باتیں کر نیوالے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں، مشرف کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں،باوردی صدر منتخب کرانے کے دعویدار اب کہاں ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ مشرف بزدلی کا مظاہرہ کر کے قومی ادارے کی تذلیل کر رہے ہیں وہ سچے اور بہادر ہیں تو عدالتوں کا سامنا کر یں انہیں عدالت میں ضرور پیش ہونا پڑے گا۔ارباب خضر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر کو سو مرتبہ باوردی صدر منتخب کرانے کے دعویدارکس بل میں گھسے ہوئے ہیں اب سامنے آ کراپنے قائد کی وکالت کریں۔

متعلقہ عنوان :