شارجہ ٹیسٹ کا چوتھا دن ،سری لنکا5وکٹ پر133رنز، برتری 220 رنزہوگئی

اتوار 19 جنوری 2014 19:38

شارجہ ٹیسٹ کا چوتھا دن ،سری لنکا5وکٹ پر133رنز، برتری 220 رنزہوگئی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکاکو پاکستان کے خلاف 220 رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے، مہمان ٹیم کی اب بھی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز 6 وکٹ کے نقصان پر 291 رنز سے آگے بڑھائی، رنگانا ہیراتھ اور شامندہ ایرانگا کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے میزبان ٹیم 341 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جواب میں دن کے اختتام تک سری لنکا نے 5 وکٹ پر 133 رنز بنالئے تھے۔ مہیلا جے وردھنے 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبدالرحمان اور محمد طلحہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، یہ میچ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔