سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (کل)ہوگی

اتوار 19 جنوری 2014 15:27

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (کل)ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ ،سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پر ویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت (کل)پیر کو دوبارہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت (کل)پیر کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کریگی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو علامتی حراست میں لینے سے متعلق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو خوش کر نے کیلئے فیصلہ نہیں کرسکتے ، میڈیکل بورڈ کی حتمی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد گرفتاری سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :