تحریک طالبان پاکستان کا ایک بار پھر حکومت کو بامقصد مذاکرات پر تیا ر ہونے کا عندیہ

اتوار 19 جنوری 2014 14:54

تحریک طالبان پاکستان کا ایک بار پھر حکومت کو بامقصد مذاکرات پر تیا ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے ایک بار پھر حکومت کو بامقصد مذاکرات پر تیا ر ہونے کا عندیہ دیاہے۔ اور کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے آڑ میں امریکہ کی مدد سے پہلے کمانڈر ولی الرحمن کو اور بعد میں امیر حکیم اللہ محسود کو ہلاک کر چکا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ با مقصد مذاکرات میں و ہ سنجیدہ نہیں ہے اور نہ با احتیار۔

(جاری ہے)

طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طر ف سے جاری کردہ بیان اور ٹیلی فون پر اُردو پوائنٹ کے ساتھ خصوصی گفتگوکے دوران ان کا کہنا تھاکہ ہم ہر قسم کے حالات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کمانڈر ولی الرحمن کے ہلاکت کا بدلہ ہے۔ بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی فور س کے قافلے سیکورٹی فورس سے ٹکرائی، انہوں نے ایک بار پھر با مقصد مذاکرات پر تیا ر ہونے کا عندیا دیتے ہوئے کہا کہ ہمار ا موقف بالکل واضح ہے ۔ مذاکرات سے پہلے امریکی جنگ سے نکلنا ہوگا۔