دوسال بعد فلسطینی رکن پارلیمنٹ اورسابق وزیرکورہا کردیاگیا، ابو عرافہ اور محمد طوطح چوکی پر پرتباک استقبال،ملک بدری کی پیش کش کو ٹھکراکرجیل کاٹنے کو ترجیح دی،گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 14:21

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسرائیل نے سابق وزیرابوعراقہ اوررکن پارلیمنٹ محمد طوطح کو دوسال حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے سابق وزیر خالد ابو عرافہ اور ممبر پارلیمان محمد طوطح کو کو گلبوعہ جیل سے رہا کیا،دونوں رہنماؤں کی رہائی کے موقع پر اسلامی تحریک کی صوبائی قیادت، چینج اور ریفارم بلاک کے ممبران پارلیمنٹ اور حماس کے درجنوں حمایتوں نے ان کا چوکی پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں اسیران نے اس موقع پر بیت المقدس بدری کے فیصلے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ اپنے آبائی شہر میں رہنے کا حق کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ ممبر پارلیمان طوطح اور سابق وزیر ابو عرافہ کو 23 جنوری 2012 کو بین الاقوامی ریڈکراس مشن کے مرکزی دفاتر کے اندر سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :