پنجا ب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ،زیادہ تر حادثات ڈرائیور حضرات کے تیزرفتاری سے گاڑیاں چلاتے کے باعث پیش آتے ہیں ، موٹر وے حکام
اتوار 19 جنوری 2014 14:18
لاہور/بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق دھند کے باعث لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں حد نگاہ انتہائی کم ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات رات گئے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سگیاں پل کے قریب نین سکھ چوک میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوان کو کچل کر ہلاک کردیا۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان وکٹر اور شکیل شاہ قریبی فیکٹری میں کام کرکے واپس جارہے تھے جب وہ نین سکھ چوک پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے سے ٹکرا گئے۔ جس سے دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔(جاری ہے)
جیل روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
مسلم ٹاون میں اوور ہیڈ برج کے پلر سے مسافر وین جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے غالب مارکیٹ کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کھمبے سے ٹکرا گئے جس سے ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ، اسکا بھائی شدید زخمی ہوگیادوسری جانب بھلوال میں موٹروے پر دھند کے باعث سالم کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سالم کے مقام پر شدید دھند کے باعث 5 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ادھر موٹر وے اور ٹریفک پولیس حکام کے مطابق دھند کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوتی ہے اور زیادہ تر حادثات ڈرائیور حضرات کے تیزرفتاری سے گاڑیاں چلاتے کے باعث پیش آتے ہیں، ٹریفک حکام نے ڈرائیور حضرات کو دھند کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.