حکومت کا بیوروکریسی اور غیر ملکی سفارت کاروں کو ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان،وفاقی و صوبائی ملازمین اور سفارتکاروں کیلئے مرج ہالوں پر لگائی گئی 10 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

اتوار 19 جنوری 2014 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)حکومت نے بیوروکریسی اور غیر ملکی سفارت کاروں کو ایک بار پھر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے وفاقی و صوبائی ملازمین اور سفارتکاروں کیلئے مرج ہالوں پر لگائی گئی 10 فیصد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وفاقی حکومت نے بجٹ دو ہزار تیرہ چودہ میں لگایا تھا۔میرج ہالز پر دس فیصد ٹیکس چھوٹ کے علاوہ وفاقی و صوبائی ملازمین کیلئے بچوں کی اسکول فیس میں بھی 5 فیصد ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ کیا گیا ھے یہ ٹیکس بھی سالانہ تین لاکھ روپے فیس جمع کروانے والوں پر لگایا گیا تھا۔