رواں مالی سال میں بڑی صنعتوں کی شرح ترقی میں اضافہ ،جولائی سے نومبر تک شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد رہی

اتوار 19 جنوری 2014 14:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)بڑی صنعتوں کی شرح ترقی بڑھ گئی۔ جولائی سے نومبر تک شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد رہی۔ رواں مالی سال میں بڑی صنعتوں کی شرح ترقی میں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ٹیکسٹائل کی شرح ترقی دو فیصد رہی۔ اس دوران کھاد کے شعبے میں بتیس فیصد کا بھاری اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر گیارہ شعبے کی شرح نمو مثبت رہی۔ انجینئرنگ کے شعبے میں تیئس فیصد کمی جبکہ آٹو موبائل میں سوا تین فیصد کمی ہوئی۔