حزب اختلاف کو آئندہ انتخابات تک انتظارکرنا ہوگا ، تھائی وزیر اعظم ینگ لگ شناواترا

اتوار 19 جنوری 2014 12:56

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء)تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شناواترا نے کہاہے کہ حزب اختلاف کو آئندہ انتخابات تک انتظارکرنا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک کے احتجاجی کیمپوں میں رات گزارنے کے بعد ہزاروں مظاہرین نے گورنمنٹ ہیڈکوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارتوں کی جانب مارچ کیا۔

(جاری ہے)

روڈ بند ہونے کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔ حزب اختلاف اعلان کرچکی ہے کہ مکمل ہڑتال اور پہیہ جام کے ذریعے وزیراعظم کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کردیا جائے گا۔ تھائی وزیراعظم ینگ لک شناواترا واضح الفاظ میں کہہ چکی ہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل اور عام انتخابات کروانے کا اعلان کرچکیں، اب حزب اختلاف کو اقتدار میں آنے کے لئے عوامی مینڈیٹ کا انتظارکرنا ہوگا۔