انڈونیشیا ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25ہوگئی

اتوار 19 جنوری 2014 12:56

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25ہوگئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہوئے ، مجموعی طور پر سیلاب کے دوران کرنٹ لگنے اور ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے جکارتہ کی 40ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی، 100سے زائد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ،کئی مکانات کی دیواریں بھی سیلاب میں بہہ گئیں، ترجمان نے کہاکہ سیلابی صورتحال کے باعث نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر اداروں کو ہنگامی بنیاد پر متاثرین کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :