اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں 3روزپہلے گھر کے بیڈ روم سے لاپتہ 3سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی،پاکستانی نژاد بچے کی لاش خالہ کے گھر سے برآمد ہونے پر ماں کو حراست میں لے لیاگیا،بچے کویہاں کس نے دفن کیااور موت کیسے واقع ہوئی ، تحقیقات شروع کر دی گئی ، پولیس نے گھر سیل کر دیا
اتوار 19 جنوری 2014 12:55
ایڈن برگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں 3روزپہلے گھر کے بیڈ روم سے لاپتہ 3سال کے بچے کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔پاکستانی نژاد بچے کی لاش اس کی خالہ کے گھر سے برآمد ہونے پر ماں کو حراست میں لے لیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق3 سال کاہنستامسکراتامیکائل پاکستانیوں ہی نہیں برطانیہ کے ان ہزاروں افرادکو بھی سوگوارکرگیاجو اس کی تلاش میں دن رات مصروف تھے اوران لاکھوں لوگوں کوبھی جو اس کے ملنے کیلئے 3 روزدعاگورہے۔
ایڈنبراکے رہائشی میکائیل کی لاش اسکی خالہ کے فائف میں واقع گھرسے برآمدہونے پراب اسکے چاہنے والے صدمے سے دوچار ہیں۔ پولیس نے یہ گھرسیل کردیا ہے۔اوراہلکارتحقیقات کررہے ہیں کہ بچے کویہاں کس نے دفن کیااور موت کیسے واقع ہوئی میکائل کی ماں روزدیپ کلرنے 3 روزپہلے دعویٰ کیا تھاکہ بچہ رات کوبیڈروم میں سویا تھا اورصبح کمرہ خالی ملاجس پرعلاقے کے سیکڑوں افراد رضاکارکے طورپربچے کی تلاش میں نکل آئے تھے،پولیس اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی سرچ آپریشن کیاتھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.