کسی کیساتھ کوئی اختلاف نہیں ، انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں ، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ذکاء اشرف ،ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی ، کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، بنگلہ دیش کے حالات اور سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے ، ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزارت خارجہ اور حکومتی ہدایت کے تحت کیا جائیگا‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کا انٹرویو

اتوار 19 جنوری 2014 12:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین چوہدری ذکاء اشرف نے واضح کیا ہے کہ میراکسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں ، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی ، کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، بنگلہ دیش کے حالات اور سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے ، ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزارت خارجہ اور حکومتی ہدایت کے تحت کیا جائیگا ایک انٹرویو میں چوہدری ذکاء اشرف نے کہاکہ میرا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں صرف پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بورڈ میں کسی بھی سطح پر ڈسپلن اور رولز کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور بورڈ میں وہی کام ہو گا جو رولز اور میرٹ کے مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے بحالی کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں امید ہے اب میری راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اورمجھے بھر پور کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ذکاء اشرف نے کہاکہ آئی سی سی کے سربراہ ڈیورچرڈسن کا ٹیلی فون آیا تھا اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں 2015 کے ورلڈ کپ کے لئے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھی جائے گی، کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، بنگلا دیش کے حالات اور سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے اور ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزارت خارجہ اور حکومتی ہدایت کے تحت کیا جائے گا۔