آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ریان ہیرس آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی میں حصہ نہیں لینگے ،آئی پی ایل نیلامی کیلئے کھلاڑیوں کو اپنے نام جمع کرانے کیلئے 24 جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ، نیلامی بارہ اور تیرہ فروری کو ہوگی

اتوار 19 جنوری 2014 12:45

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ریان ہیرس سرجری کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم نے فروری کے وسط سے مارچ کے وسط تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں ریان ہیرس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ سرجری کے باعث ہیرس کو مکمل فٹ ہونے میں وقت لگے گا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ آئی پی ایل نیلامی کیلئے کھلاڑیوں کو اپنے نام جمع کرانے کیلئے 24 جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ نیلامی 12 اور 13 فروری کو ہو گی۔ واضح رہے کہ ہیرس اس سے قبل آئی پی ایل میں دکن چارجرز اور کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :