سچن ٹنڈولکر کو 4 فروری کو بھارت کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ بھارت رتنا سے نوازا جائیگا

اتوار 19 جنوری 2014 12:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جنوری ۔2014ء) سابق کرکٹر لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو 4 فروری کو بھارت کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ بھارت رتنا سے نوازا جائیگا۔ بھارت کے صدر ڈاکٹر پراناب مکھر جی انہیں ایوارڈ دینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لٹل ماسٹر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پہلے سپورٹس پرسن بھی بن جائیں گے۔ ٹنڈولکر کو کرکٹ کی دنیا میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹنڈولکر نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں کئی نہ ٹوٹنے والے ریکارڈز اپنے نام رکھے ہیں، انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے کیریئر کے دوران سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کھیلنے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے، انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں زیادہ سنچریوں اور زیادہ رنز بنانے کا بھی عالمی اعزاز حاصل ہے۔ ٹنڈولکر کو گزشتہ برس 200 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :