مشرف کواسپتال میں18دن مکمل کل دوبارہ چیک اپ ہوگا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:55:43 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:55:16 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:55:16 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:39:18 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:00:50 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 12:00:50 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:55:02 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:52:26 وقت اشاعت: 19/01/2014 - 11:52:26
پچھلی خبریں - مزید خبریں

راولپنڈی

مشرف کواسپتال میں18دن مکمل کل دوبارہ چیک اپ ہوگا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جنوری۔2014ء)عسکری ادارہ امراض قلب میںدل کے عارضے کے لیے زیرعلاج سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف سے گزشتہ روزبھی ان کی اہلیہ بیگم صہبامشرف نے ملاقات کی۔ اے ایف آئی سی میں سابق صدرکو داخل ہوئے آج 18دن ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجودڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یابیرون ملک کرانے کے لیے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔

ان کاعلاج کرنے والی ڈاکٹرزکی ٹیم امریکی ڈاکٹرزکی اس رائے سے متفق ہے جس میں امریکی ڈاکٹرزنے سابق صدرکو مکمل ٹیسٹ اورمعالجے کے لیے امریکاآنے کی تجویزدی ہے تاہم اے ایف آئی سی کی انتظامیہ عدالتی حکم کی روشنی میںکل پیر20جنوری کوسابق صدرکا ازسرنو مکمل چیک اپ کرے گی۔ اس بارٹیم میں نئے سینئرڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیے جائیں گے اورتمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں علاج تجویزکیا جائے گا۔سپتال ذرائع کے مطابق سابق صدرطبیعت میں بہتری کے باعث اپنے وکلااور رشتے داروں سے بھی ملاقاتیں کرنے لگے ہیں۔ 2جنوری سے اب تک سابق صدرنے سگریٹ نوشی نہیں کی۔

19/01/2014 - 12:00:50 :وقت اشاعت