لاہور، عشق کا ڈرامہ رچانے والا ملزم کامران کو جیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) لاہور میں عشق کا ڈرامہ دکھانے والے ملزم کامران کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا گیا۔کامران کہتا ہے کہ اس کے سر سے عشق کا بھوت نہیں اترا۔

(جاری ہے)

کامران نامی نوجوان نے نشے میں جو ڈرامہ کیا، وہ ساری دنیا نے دیکھااس پر وہ اب بھی نادم نہیں۔ رات بھر تھانے میں مہمان نوازی کے بعد بھی اس ناکام عاشق کا بھوت نہیں اترا۔ شاید ہیرو بننے کا شوق ان صاحب کو کچھ زیادہ ہی ہے، اس لئے میڈیا کے سامنے محبت کے دعوے سے داست بردار ہونے کو تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :