کراچی ،دستگیر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق
ہفتہ 18 جنوری 2014 16:48
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر بلاک 15 میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونیوالوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔
(جاری ہے)
واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت گھر کے سربراہ 40 سالہ عاصم عمران اس کی30 سالہ بیوی ارم کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے دو افراد میں ایک 3 سالہ بچی اور14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے، واقعہ کے وقت جھلسنے والے چاروں افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے جبکہ دیگر افراد اس واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں گلشن اقبال کے مقامی اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی دوگاڑیوں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.