جنگ عظیم دوئم کے بعد 29 سال تک ہتھیار نہ ڈالنے والے جاپانی فوجی 91 سال کی عمر میں ٹوکیو میں انتقال کر گئے

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)جنگ عظیم دوئم کے بعد 29 سال تک ہتھیار نہ ڈالنے والے جاپانی فوجی 91 سال کی عمر میں ٹوکیو میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ہیرو اونادا فلپائن میں لوزون کے قریب لوبانگ جزیرے پر 1974 تک رہے آخرکار انہیں واپس آنے پر رضامند کرنے کیلئے ان کے سابق کمانڈنگ افسر کو ان سے ملنے کیلئے لے جایا گیا۔دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کے قریب امریکی فوج کی شمال کی جانب پیش رفت کے بعد لیفٹیننٹ اونادا کا رابطہ اپنی سینئر کمانڈ سے ختم ہو گیا تھا ہیرو اونادا کے پاس آخری حکم یہ تھا کہ وہ کسی صورت بھی اپنے ہتھیار نہ ڈالیں اور اس حکم پر وہ تین دہائیوں تک عمل کرتے رہے۔