ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 59ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:21

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 59ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی تعزیتی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا گیا جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

(جاری ہے)

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی 59ویں برسی کے موقع پرالیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر کئے جبکہ پرنٹ میڈیانے خصوصی مضامین کی اشاعت کی ۔