مظفر گڑھ ، دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، دو افراد جاں بحق ، سات زخمی
ہفتہ 18 جنوری 2014 14:00
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورسات شدید زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی موضع وڈو والا کی نوشین دختر احمد بخش جتوئی کے رشتہ کے تنازعہ پر ان کے عزیزوں کے دو گروپوں میں اس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہو جب وہ اسی مقدمہ کے سلسلہ میں سول کورٹ جتوئی سے پیشی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے ۔
فائرنگ سے موقع پر دو افراد اعجاز اور اکبر موقع پر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ جتوئی نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اور مقتولین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا۔ حالت غیر ہونے پر دو زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.