مظفرآباد، گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم الشان مقابلہ نعت کا انعقاد

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج میں عید میلادالنبی کے سلسلہ میں عظیم الشان مقابلہ نعت کا انعقاد۔ ضلع بھر کے مختلف کالجز سے طالبات نے مقابلہ میں بھرپور حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فاطمہ جناح گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں مقابل نعت اور تقریر کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلہ نعت میں گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر ، گورنمنٹ ڈگری کالج ہٹیاں دوپٹہ،گورنمنٹ گرلز کالج پٹہکہ اور گورنمنٹ تسلیم شہید کالج کہوڑی کی طالبات نے حصہ لیا۔مقابلہ نعت میں ججز کے فرائض پروفیسر اعجاز نعمانی اور مسز انجم غفار نے اداکیے۔نعتیہ مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات میں انسہ مریم، عاصمہ فرید،عائشہ اعجاز،میمونہ مشتاق،ربیعہ فدااور حفظہ زمان نے حصہ لیاجبکہ تقریری مقابلہ میںآ نسہ ارباب،نورالصباح،ماہ رخ اورخضرہ زمان نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ججز کے فیصلہ کے مطابق نعتیہ مقابلہ میں گورنمنٹ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآبادکی طالبہ میمونہ مشتاق جبکہ تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھترکی طالبہ ماہ رخ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر حفیظہ رحمن نے کہا کہ اس مقابلہ کا مقصد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور مذہب سے متعلق انکے علم میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بقا حضور کی سیرت کی پیروی اور آپس میں اتفاق واتحاد سے رہنے میں جو کہ ہمارے پیارے نبی کی تعلیمات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد مہذب ہے جس میں ہر شعبہ زندگی کے لیے رہنمائی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نے دین کی اشاعت کے لیے پتھر تک کھائے اور ہمیں حیات نو دی اور بدی اور ظلمتوں کو نور میں بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ طالبات نے جس طرح حضور کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری نئی نسل آپ کے سیرت سے بخوبی آگاہی رکھتی ہے جو کہ خوش آئندہے۔تقریب کے آخر میں اول ،دوئم اور سوئم پوزیشنز حاصل کرنیوالی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل فاطمہ جناح پوسٹ گریجویٹ کالج نے مختلف کالجز سے آنے والی طالبات اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :