شام نے جنیوا ٹو امن کانفرنس میں شرکت کیساتھ حلب میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات پررضامندی کااظہارکردیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:25

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) شام نے جنیوا ٹو امن کانفرنس میں شرکت کیساتھ حلب میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات پررضامندی کااظہارکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لارؤف سے ماسکو میں مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس میں شامی وزیر خارجہ ولید عبدالمعلم نے کہا کہ شام قیدیوں کے تبادلے ،حلب میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات اور جنیوا ٹو امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ حلب میں جنگ بندی مذاکرات میں کامیابی کے بعد اس کا دیگر شہروں پر بھی اطلاق کیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے کہا کہ شام نے جنگ زدہ عوام کو امداد کی فراہمی کی اجازت دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا جنیوا ٹو امن مذاکرات سے شام میں خون بہا ختم ہوناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :