اسپین کے مارک کوما نے ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:21

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) اسپین کے مارک کوما نے ڈاکارریلی کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا جس کے بعداس کامیابی کے ساتھ اسپینش رائڈر کی مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے مارک کوما نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مقررہ فاصلہ چھ گھنٹے اور چھتیس منٹ میں سب سے پہلے طے کیا کامیابی کے بعد اسپینش رائڈر کی ریس میں مجموعی برتری مزید مستحکم ہوگئی ۔مارک کوما کو دوسرے نمبر کے رائڈر پر 52 منٹ اور 36 سیکنڈز کی برتری حاصل ہے۔ کار ریس میں ارجنٹائن کے فیوزا ٹیرانووا نے میدان مارلیا۔

متعلقہ عنوان :