امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں مجموعی طور پر 61واں سنگلز میچ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) امریکہ کی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن میں مجموعی طور پر 61واں سنگلز میچ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔وہ اب آسٹریلین اوپن کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنگلز میچ جیتنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ان سے پہلے یہ ریکارڈ 11 مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والی مارگریٹ کورٹس کے پاس تھا۔

سرینا ولیمز نے یہ ریکارڈ ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں ڈینیئلا ہنچووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک سرینا نے یہ میچ چھ تین اور چھ تین کے سکور سے جیتا۔میچ کے دوران سرینا گرمی سے پریشان دکھائی دیں تاہم اس کے باوجود سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ہنچووا انھیں زیادہ پریشان نہ کر سکیں۔سرینا ولیمز نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں تمام میچ سٹریٹ سیٹس میں جیتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشکل میچ تھا ڈینیئلا ایک مشکل حریف ہے اس لیے میں خوش ہوں کہ میں نے فتح حاصل کی۔ موسم گرم تھا تاہم ہمیں تو کھیلنا ہے اور اس کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنا ہے۔ میں آگے بڑھنے پر بہت خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :