بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر دیا ،یاسرعرفات رامے

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:18

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر دیا ہے، حکمران عام انتخابات میں عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے رہنمااورسابق امیدوارصوبائی اسمبلی چودھری یاسرعرفات رامے نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور غریب طبقات غریب تر ہوگئے ہیں، آٹے ، گھی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار حکمران اپنے اس وعدے کو فراموش کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹر ی اور کاروبار بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے بصورت دیگر اسکے ذمہ داران کو سخت عوامی احتساب کا سامنا کر نا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :