مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کا اندازہ رانا ثناء اللہ کی بیان بازی سے لگایا جا سکتا ہے‘ یاسر گیلانی

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ مذاکرات کی باتیں سامنے آنے کے بعد ملک میں دہشتگردی کی نئی لہرآ گئی ہے جس سے واضح اشارہ ملتاہے کہ مذاکرات مخالف قوتیں مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کے لئے حرکت میں آ چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 10 کے عہدیداران کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ یاسر گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی پالیسیوں کا اندازہ رانا ثناء اللہ کی بیان بازی سے لگایا جا سکتا ہے، مسلم لیگ (ن)کو ان کی حکومت کے حواری تباہی کے دھانے پر لے جائیں گے، جس کا (ن)لیگ کی اعلیٰ قیادت کو نوٹس لینا چاہیے اور ایسے لوگوں کی زبان بندی کر کے سیاسی انتشار پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :