ایکسپریس نیوز کے شہید ارکان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

ہفتہ 18 جنوری 2014 12:04

ایکسپریس نیوز کے شہید ارکان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) گزشتہ روز ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب فرائض کی انجام دہی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن، ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے ڈرائیور خالد کی نماز جنازہ 10 بجے باچاخان چوک مدرسہ دیر کالونی میں ادا کی جائے گی، ٹیکنیشن وقاص عزیز خان کی نمازجنازہ عید گاہ نشتر آباد ماڈل کالونی میں ادا کی جائے گی، وقاص عزیز خان کی تدفین ایئرپورٹ قبرستان میں کی جائے گی۔

سیکیورٹی گارڈ اشرف کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد کورنگی کراسنگ میں ادا کی جائے گی، اشرف کی تدفین قیوم آباد قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔ ایکسپریس نیوز پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :