غازی قتل کیس، مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 18 جنوری 2014 12:03

غازی قتل کیس، مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید قتل کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں لال مسجد کے نائب خطیب غازی رشید قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کے وکیل ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جس پر عدالت نے سابق صدر کی بیماری سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :