دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی، وزیر داخلہ چودھری نثار

ہفتہ 18 جنوری 2014 11:56

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پولیس کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ وزیر داخلہ نے پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے،سیکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عوام کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا نائن الیون میں کوئی کردار نہیں تھا۔دنیا محفوظ ہو گئی پاکستان غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔پاکستان کے اندر انصاف کا بول بالا کریں۔پولیس پاکستان کو دہشت گردی سے نکالنے کے لیے اولین کردار ادا کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی۔پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔پولیس ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرے.انھوں‌ نے کہا کہ آج پاکستان کو ہیروز کی ضرورت ہے.