انسداد دہشت گردی پالیسی پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 17 جنوری 2014 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی پالیسی پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پالیسی پر بحث کی مناسب جگہ قومی اسمبلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور اس حوالے سے پالیسی مرتب کی جائے۔