راولپنڈی ، 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ،ورثاء کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ، لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا
جمعہ 17 جنوری 2014 21:07
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 افغان گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد لواحقین لاشیں اٹھانے پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس میں پہلے بھی 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ لواحقین نے بتایا کہ پولیس کو فائرنگ کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.