شمالی وزیرستان کے عمائدین کا ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی کیمپ

جمعہ 17 جنوری 2014 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) شمالی وزیرستان کے عمائدین نے ڈرون حملوں کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا ۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کی قیادت ملک ریاض کر رہے تھے ۔ کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ افرد کو شہید کیا جا رہا ہے ڈالروں کے وض قبائل کو مارے جا رہے ہیں ہم کو ڈرون حملوں کے تحفے نہیں تعلیم اور روزگار فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے ڈرون حملوں کی بندش کا مطالبہ کر دیا ۔