پولیس نے بروقت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کے کامران کو سکندر بننے سے روک دیا ،لڑکی سے شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر خودکشی کی دھمکی ،دوسرے لوگوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کرنیوالے نوجوان کو پولیس نے دھر لیا،مسلح شخص نجی ایئر لائنز کے دفتر میں گھس گیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکی دی کہ اگر اسکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ خودکشی کر لے گا،گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں دوبارہ ضرور آؤں گا ،پولیس حراست میں گفتگو/ملزم نے شراب پی رکھی تھی ‘مقدمہ درج کر لیا گیا‘ ایس پی سرفراز ورک
جمعہ 17 جنوری 2014 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پولیس نے بروقت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کے کامران کو سکندر بننے سے روک دیا ،شملہ پہاڑی کے قریب لڑکی سے شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر خودکشی کی دھمکی اور دوسرے لوگوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے دھر لیا۔جبکہ ملزم نے کہا کہ گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں دوبارہ ضرور آؤں گا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شملہ پہاڑی کے قریب مسلح شخص نجی ایئر لائنز کے دفتر میں گھس گیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکی دی کہ اگر اسکے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ خودکشی کر لے گا۔ گوالمنڈی کے رہائشی مسلح شخص کامران کا کہنا تھاکہ وہ اس دفتر میں کام کرنے والی ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔(جاری ہے)
اس سے تین سال سے ساتھ دوستی ہے مگر اب لڑکی اس سے شادی کرنے سے انکار کر رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈر کے مارے لڑکی نجی ایئر لائنز کے دفتر کے واش روم میں گھس گئی۔ اس دوران ملزم نے سگریٹ سلگائے رکھا اور ہاتھ میں اپنے والد کی تصویر بھی تھام رکھی تھی ۔اس دوران پولیس نے ملزم کو باتوں میں لگائے رکھا جبکہ ایک اہلکار عبدالجبار نے اسے جھپٹ لیا جسکے بعد اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔اس سے قبل ملزم نے دفتر میں دو ہوائی فائر بھی کئے ۔ایس پی سرفرازورک کے مطابق انہیں ریسکیو 1122سے اطلاع موصول ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے شراب پی رکھی ہے اور وہ جس لڑکی کا ذکر کر رہا ہے وہ اسکے ہمسائے میں رہتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کامران مکینکل انجینئر ہے اور سندر کے علاقے میں کام کرتا ہے ۔ملزم نے بتایا کہ برادری کی بنیاد پرمیری شادی نہیں کی جارہی لیکن گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں میں دوبارہ آؤں گا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کامران کے خلاف اقدام خود کشی ‘ ناجائز اسلحہ ‘ ہوائی فائرنگ اور پولیس مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔لاہور ڈرا مے کا ڈراپ سین تو کچھ ہی دیر میں ہو گیا لیکن اس نے اسلام آباد کے واقعے کی یاد تازہ کر دی جب مسلح شخص سکندر حیات نے جناح ایونیو کو پانچ گھنٹے تک بندوق کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا تھا ۔ اسلام آباد کا ڈرامہ پچھلے سال 15 اگست کی شام چھے بجے کے قریب شروع ہوا تھا جب ایک سیاہ گاڑی میں سوار سکندر حیات نے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاس جانے کی کوشش کی۔ ناکے پر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی اور گاڑی بھگا دی۔ پولیس نے تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا جس پر سکندر نے اپنی گاڑی جناح ایونیو پر کھڑی کر دی اسکا ڈرامہ ساڑھے پانچ گھنٹے تک چلا سکندر کبھی گاڑی میں بیٹھتا اور کبھی باہر آتا وہ دو خودکار ہتھیاروں سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا تھا ۔ اعلی حکام نے اس کی بیوی کنول کے ذریعے مذاکرات کیے لیکن وہ ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتا رہاتھا۔ ڈرامے کا ڈراپ سین رات گیارہ بجے اس وقت ہوا جب پیپلزپارٹی کے رہنما زمرد خان نے بچوں سے ملاقات کے بہانے قریب جا کر سکندر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی تو اس پر سکندر نے گولی چلا دی لیکن قریب موجود کمانڈوز نے اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اور حراست میں لے لیا سکندر اب تک جیل میں ہے جبکہ اس کی بیوی کنول ضمانت پر رہا ہو چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.