شارجہ ٹیسٹ؛ سری لنکا نے پہلی اننگز 428 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

جمعہ 17 جنوری 2014 20:50

شارجہ ٹیسٹ؛ سری لنکا نے پہلی اننگز 428 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لیے۔ شارجہ کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے جب اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کے 220 رنزپر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے، سری لنکن بلے بازوں نے دوسرے روز بھی محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

اینجلو میتھیوز اور دلروان پریرا پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے، میتھیوز 91 اور پریرا 95 رنز بنا آوٹ ہوئے جب کہ سری لنکا کی جانب سے کمارا سنگا کارا نے 52، مہیلا جے وردھنے نے 47 اور کرونارتنے نے 34 رنز بنائے۔ سری لنکا نے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل اپنی اننگ 428 رنز 9 کھلاڑی پر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور محمد طلحہ نے تین تین جب کہ سعید اجمل نے 2 وکٹیں حاصل کی، عبدالرحمان صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔وسرے دن کا کھیل جس وقت ختم ہوا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا لیے تھے اور خرم منظور 16 اور احمد شہزاد 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :