کراچی، جھوٹے مقدمے کا اندراج ،ایڈیشنل آئی جی نے دو پولیس افسران کو طلب کرکے تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے

جمعہ 17 جنوری 2014 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر دو پولیس افسران کو ہیڈ کوارٹر طلب کرکے تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11-Bمیں واقع مسجد عائشہ صدیقی میں نام نہاد گروپ نے قبضے کی کوشش کے دوران مسجد کمیٹی کے اراکین کے خلاف پولیس کی ملی بھگت سے جھوٹے مقدمات درج کروادیئے ،شکایت موصول ہونے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے دو پولیس افسران کو ہیڈکوارٹر طلب کرکے غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس پی گلبرگ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

واضح رہے کہ مسجد کمیٹی گزشتہ 30سالوں سے مسجد کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔نام نہاد کمیٹی کے سرغنہ قدیر جاوید کے کہنے پر علاقہ پولیس نے مقدمہ 354/13میں غیر قانونی طریقے سے عمر اعجاز نامی نوجوان کو حراست میں رکھا تھا جبکہ پولیس افسران نے عدالت عالیہ کے احکامات کی حکم عدولی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :