پشاور، گورنرخیبرپختونخواکادورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال،تبلیغی مرکزبم دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

جمعہ 17 جنوری 2014 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور گئے جہاں انہوں نے گزشتہ رات تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہر زخمی کے پاس گئے، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں اگاہی حاصل کی۔دریں اثناء گورنر نے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کی اور ان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ گورنر نے یہ یقین بھی دلایا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔