فرنٹیئرکور بلوچستان کی ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ ،ایمو نیشن اور دھماکہ خیزموادبرآمد،تین شرپسندگرفتار،ترجمان ایف سی

جمعہ 17 جنوری 2014 20:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) فرنٹیئرکور بلوچستان کی ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ میں توبہ اچکزئی کے علاقے کلی مانا جلیزئی میں کامیاب کارروائی ۔کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں خطرناک اسلحہ،ایمو نیشن اوردھماکہ خیزموادبرآمد،تین شرپسند گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح فرنٹےئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہو ئے توبہ اچکزئی کے علاقے مانا جلیزئی سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ ،ایمو نیشن اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد میں 09عددآئی ای ڈیز(217کلو گرام ) ، 10عددڈیٹونیٹرزتیارشدہ،01عدد ائی ای ڈی ریموٹ،04عدد الیکٹرانک سوئچ،02عددایس ایم جی بمعہ 300راؤنڈزاور07 میگزین،01 عددآر پی جی سیون، 92عدد مارٹر گو لے،03عدد آر پی جی راکٹ،1280 سنائپر رائفل راؤنڈز، 157 عدد تھری او تھری راؤنڈز،3عدد مو بائلاور مختلف قسم کے دستاویزات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ملزمان نے مذکورہ اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد ہمسایہ ممالک سے لایاہے جوکہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں بالخصوص کوئٹہ شہر میں تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔تاہم فرنٹیئرکور بلوچستان کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل محمداعجازشاہد نے فرنٹئیرکور کے اہلکاروں کی کامیاب اوربروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنہیں مزید مستعد اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اُنہو ں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکور بلوچستان شرپسندوں،اسلحہ ا سمگلروں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی تاکہ پورے صوبے کوامن کاگہوارہ بنایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :