صوابی ، 286پی ایس ٹیز امیدواروں نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی نئی تعلیمی پالیسی کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ

جمعہ 17 جنوری 2014 19:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) ضلع صوابی کے 286پی ایس ٹیز امیدواروں نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی نئی تعلیمی پالیسی کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے نئی وضع کر دہ پالیسی کے تحت22ماہ قبل تشہیر کی گئی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ ، انٹر ویو اور حتمی میرٹ لسٹوں کو منسوخ کر کے آسامیوں کو دوبارہ تشہیر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آسامیوں کے لئے میرٹ پر پورا اترنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ میں آخری بھرتی دس مئی 2010کو ہوئی تھی اور مذکورہ خالی آسامیوں کی تعداد تین سو کے لگ بھگ ہے۔ جس کے لئے میرٹ لسٹ بھی بن چکی ہے لیکن بھرتیوں میں ڈائریکٹری ایجو کیشن اور ڈی ای او صوابی رکاوٹ بنے ہوئیے ہیں۔مقررین نے یہ بھی کہا کہ بائیس ماہ قبل میرٹ لسٹ میں ہمارے نام آچکے ہیں مگر تاحال آرڈر جاری نہیں کیا گیا ۔حالانکہ عدالت عالیہ نے امیدواروں کے آرڈر جاری کر نے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر محکمہ تعلیم صوابی نے دوبارہ ان اسامیوں کی تشہیر کی تو وہ عدالت عالیہ سے پھر رجوع کرینگے اور اس کیس میں توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :