طالبان سے مذاکرات کا میچ بھی فکس لگتا ہے، عمران خان
جمعہ 17 جنوری 2014 17:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں طالبان سے بات چیت ابھی تک کیوں نہیں کی گئی لگتا ہے مذاکرات کا میچ بھی فکس ہے۔ مذاکرات کی بجائے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا پاکستان کو جنگ میں لپیٹنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے ، پرویز خٹک 2 ماہ سے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے پاس وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملنے کا وقت نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا اے پی سی میں حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا تھا، میں نے نواز شریف سے پوچھا تھا اگر مذاکرات کے دروان ڈرون حملہ ہو گیا تو کیا کریں گے تو انہوں نے کہا تھا اقوام متحدہ جائیں گے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ اب تک مذاکرات کیوں نہیں ہوئے؟، وزیراعظم بتائیں کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکا سے کیا بات کی ؟۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہمیں کہا جا رہا ہے طالبان سے مذاکرات کریں کے پی کے حکومت کے پاس طالبان سے مذاکرات کے لیے کیا ہے؟۔
طالبان نے بار بار کہا ڈرون رکوائیں ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ میں نواز شریف سے کہتا ہوں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں کیونکہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے صاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.