کراچی،100افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث شجاعت علی ہاشمی کو حیدر آباد جیل منتقل کردیا گیا

جمعہ 17 جنوری 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) حکومت سندھ نے مبینہ طور پر 100سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا اعتراف کرنے والے ملزم شجاعت ہاشمی کو حیدرآباد جیل منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو تفتیشی آفیسر نے بیان دیا کہ حکومت نے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کے باعث ملزم شجاعت علی ہاشمی کو حیدر آباد جیل منتقل کردیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزم شجاعت علی ہاشمی پر 24قتل ،3غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،2پولیس مقابلوں اورجلاوٴگھیراوٴ کے مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :